غیر ملکی حکمرانوں کی سرمایہ کاری وزیر اعظم پر اعتماد کا ثبوت ہے،انصر مجید

            غیر ملکی حکمرانوں کی سرمایہ کاری وزیر اعظم پر اعتماد کا ثبوت ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے کہا ہے کہ غیرملکی حکمرانوں کا پاکستان میں آکر حکومت سے مختلف معاشی معاہدے کرنا وزیراعظم عمران خان کی باصلاحیت قیادت پراعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عمران خان انتہائی نڈر، ایماندار، احتساب پسند اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے درددل رکھنے والے رہنما ہیں۔ صوبائی وزیر محنت نے کہاکہ اپوزیشن جھوٹی اے پی سی کے ذریعے اپنے ہاتھوں اندھیروں میں دھکیلنے والے عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتی۔فارغ اپوزیشن کے پاس آج کل قابل اور خودمختار حکومت پر کیچڑ اچھالنے کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔اپنے دور حکومت میں عوامی مینڈیٹ کو اپنے پاؤں تلے روندنے والی اپوزیشن سازشوں کے آخری سانس لے رہی ہے۔ وزیرمحنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے مزیدکہا کہ عوام کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے والی اپوزیشن آج اے پی سی کے نام پر جھوٹی بیٹھک کرکے عوام کا دل جیتنا چاہتی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ عوام کی بہتری کیلئے نہیں۔

 بلکہ اپنی شرمندگی بچانے کا بہانہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی خوشحالی کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن کی تمام سازشوں کو ناکام کرے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -