کرپٹ عناصر سے رقم نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے،نسیم صادق

کرپٹ عناصر سے رقم نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے،نسیم صادق

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین عام لوگ پارٹی نسیم صادق نے کہا کہ 72سال سے عوام قربانی دیتے آرہے ہیں لیکن اب نہیں دیں گے اب حکمرانوں کی باری ہے وزیراعظم (حکمران)،  سیاستدان، بیور و کریٹ،کرپٹ جرنیلز،کرپٹ ججز اور کرپٹ سرمایہ داراب قربانی دینے کی باری ان کی ہے ان سے رقم واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔غریب عوام کو ٹیکس کے زمرے میں لیکر آنا ظلم ہے یہ غریب کو مارنے کے مساوی ہے۔ٹیکس لینا ہے تو لیں مگر ان سے جو ٹیکس دینے کے قابل ہیں۔برائے مہربانی غریب لوگوں پر یہ ٹیکس نہ ڈالیں۔کئی دہائیوں سے عام طبقہ پستا آ رہا ہے اور یہ ہر بجٹ میں باور کروایا جاتا ہیکہ اس ٹیکس کا عام لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہوگامگر ہر دفعہ عام لوگ ہی انکا ٹارگٹ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہااب ہر پلیٹ فارم سے اپنے حق کیلئے لڑناہوگا۔

 عام آدمی ہر چیزپر ٹیکس ادا کر رہا ہے جو بھی خریدتا ہے۔72سالوں سے ہمیں عام لوگوں کو کچھ نہیں ملا سوائے کرب ناک مہنگائی کے۔بجلی گیس پٹرول مہنگاہونے کے۔گھی آٹا تیل چینی دودھ دہی مہنگا، دالیں اور سبزیاں مہنگی۔غریب کو مارنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی اس بجٹ میں۔حالات ان کے بدلے اور قربانیاں عام لوگ دیں۔پیسا ملک سے یہ باہر لے جائیں اور قربانی عام لوگ دیں۔کاروبار ملک سے باہر کریں اور قربانی عام لوگ دیں۔ان کے بچے محلوں میں رہیں عالی شان زندگی گزاریں اور قربانی عام لوگ دیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -