گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج میں انسداد منشیات کے موضوع پر سیمینار

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج میں انسداد منشیات کے موضوع پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین، لاہور کینٹ میں "منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن "منانے کے لئے سیمینار  پرنسپل پروفیسر نسرین جاوید خان کی صدارت میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ معزز مہمانان میں ظفرعنایت انجم، ڈائریکٹرآف کالجز، ڈاکٹر فرحان عبادت خان، ڈاکٹر ہمایوں مرزا، ڈاکٹر شازب شمیم، ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر ایوب اور سید ذوالفقار شامل تھے۔ اس سیمینار میں منشیات کا معاشرے میں پیدا ہونے والے بدترین اثرات پر روشنی ڈالی گئی اور اس کے تمام اثرات کو ختم کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی تجویز کئے گئے۔ آخر میں معزز پرنسپل پروفیسر نسرین جاوید خان نے اپنے مہمانوں کا اس سیمینار میں ان کی مثبت شراکت کے لئے شکریہ ادا کیا۔