ڈالرکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناکام معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے

  ڈالرکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناکام معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سبزی منڈی بادامی باغ کے تاجررہنما چوہدری اعجاز  نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کا ریٹ 162:50 پر جا پہنچاہے۔ جون کے مہینے میں روپے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 13روپے نیچے گیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد پاکستان کے قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کا ثبوت ہے۔

حکومت کو ڈالر کی قدر میں اضافے پر انکوائری کمیشن بنایا جائے۔انکوائری کمیشن ملک کے نامور اور تجربہ کار ماہر معاشیات پر مشتمل ہو۔انکوائری کمیشن با اختیار ہو اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ ڈالر کی قیمتوں میں بھی استحکام حاصل ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -