خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے ”مساوات“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

  خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے ”مساوات“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ معاشرے کے ایک محروم طبقے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی پروگرام ''مساوات'' کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کی بہبود پر 20 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے سینئر افسران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشہ حکو متوں نے خواجہ سراؤں کو نظر انداز کیا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشرے کا محروم اور غریب طبقہ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا بھی سوسائٹی کا حصہ ہیں اور ان کی بہتری کے لئے اقدامات ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اجمل چیمہ نے کہا کہ خواجہ سراوں کو بھی عام انسانوں کی طرح زندگی گزارنے کا، تعلیم اور باعزت روزگار کے حصول کا حق ہے۔ مساوات پروگرام معاشرے کے اس ٹھکرائے ہوئے طبقے کو ان کا مقام دلانے اور ایک خوبصورت زندگی کی شروعات کی جانب ایک قدم ہے۔