جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پرحج تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری

  جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پرحج تربیتی پروگراموں کا سلسلہ ...

  

لاہور (پ ر) عازمین حج کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہورکے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں حج تربیتی پروگرام جاری ہیں اس سلسلہ میں آج بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے مدرسۃ القباء 43 سوک سنٹر نزد میاں پلازہ جوہر ٹاؤن جبکہ کل بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے جامع مسجد مکی شاہ کمال روڈ مغل پور ہ،کل ہی بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے جامع مسجد بیت المکرم ریواز گارڈن،جامع مسجد ہاجرہ یعقوب، اقراء روضۃ الاطفال ٹرسٹ 17 کلومیٹر فیروز پور روڈ، جامع مسجد سعید عبدالحکیم مین بھوگیوال روڈ چائینہ سکیم اور 30 جون بروز اتوار صبح 10 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن فیروز پور روڈ لاہور میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے ان پروگراموں سے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مفتی محمد زکریا،مفتی عبد الحنان،مولانا احمد عمراور دیگر علماء عازمین حج سے خطاب کریں گے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -