تاجروں کے حقیقی مسائل حل کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں

تاجروں کے حقیقی مسائل حل کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے جنرل سیکرٹری آصف محمود بٹ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی تاجر برادری کے مسائل حل کیے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی ممکن نہیں، تاجر برادری باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتی ہے اس کے باوجود محکمہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے بجائے ٹیکس ادا کرنیوالے تاجروں کو ہی تنگ و پریشان کیا جاتا ہے۔

، محکمہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کیلئے آواز بلند کرنیوالے رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور انہیں آڈٹ کے نام پر ہراساں کرنے سے حکومت کی بدنامی ہورہی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان،مشیر خزانہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو تنگ و پریشان کرنے کا نوٹس لیکر چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر تاجروں کی جانب سے کسی بھی قسم کے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -