ڈی جی پی ایچ اے کا تفریحی پارکس کا دورہ،گرین بیلٹس بہتر بنانیکی ہدایت

  ڈی جی پی ایچ اے کا تفریحی پارکس کا دورہ،گرین بیلٹس بہتر بنانیکی ہدایت

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈاکٹر جنرل پی ایچ اے غلام فرید اور ایڈنشنل ڈی جی محمد اصغر جوئیہ کا پارکوں کا دورہ۔صفائی اور حفاظتی اقدامات پر ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے غلام فرید نے شاہدرہ میں گرین بیلٹس کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس عبدالرزاق کرکٹ گراؤنڈ،شاہدرہ ٹاؤن اسپورٹس کمپلیکس کی ایکٹویٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے موقع پر ہی ڈی جی پی ایچ اے نے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا پارکوں میں عوام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔پارکوں اور اسپورٹس کمپلیکس میں ملازمین کی حاضری کو بہتر بنایا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -