گیس200فیصد مہنگی کرنے کی تجویز قابل مذمت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  گیس200فیصد مہنگی کرنے کی تجویز قابل مذمت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گھریلوں صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مزید مہنگی کرنے کی تجویز قابل مذمت ہے۔ عوام پہلے ہی گیس بلوں میں بے پناہ اضافے سے پریشان ہیں مزید قیمتوں میں اضافہ ظلم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکمران غریب اور متوسط طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کے ذریعے ان کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ گھریلوں صارفین کیلئے مزید گیس مہنگی ہونے سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔ آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں سمیت پڑولیم منصوعات اور اب گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے جس کے براہ راست اثرات غریب اور متوسط طبقہ پر مہنگائی کی صورت میں پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس نہ دینے والے مالدار لوگوں کو مراعات دی جا رہی جبکہ غریبوں کو ریلیف کی بجائے ٹیکسز کے ذریعے دیوار کے ساتھ لگایا جا رہاہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -