مریم اور شہباز شریف کے مابین لیڈر شپ کی جنگ چل رہی ہے،غلام محی الدین

مریم اور شہباز شریف کے مابین لیڈر شپ کی جنگ چل رہی ہے،غلام محی الدین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ شہباز شریف اور مریم صفد ر میں پارٹی کی قیادت کے لیے سرد جنگ جاری ہے، (ن) لیگ توٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

،مریم صفد ر اور شہباز شریف کے درمیان لیڈر شپ کی جنگ چل رہی ہے،مریم صفد ر کا اپنے چچا کے نظریہ کو مسترد کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ رونا دھونا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا مقدر بن چکا ہے۔

، وزیراعظم کی جانب سے احتساب کمیشن کے قیام سے پوری کرپٹ لیگ گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

، ملک کو لوٹنے والاکرپٹ ٹولہ اب بچ نہیں سکے گا،جھوٹا واویلہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

 اورعمران خان ملک کو بحرانوں سے نکا لیں گے، احتساب کے خوف سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وز یراعظم عمران خان احتساب کمیشن کے ذریعے چاہتے ہیں کہ مستقبل میں کوئی حکمران عوام کی دولت نہ لوٹ سکے، تجوریاں بھرنے والوں کو ایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ مریم صفدر نے میثاق معیشت کو شہباز شریف کی ذاتی رائے قرار دے کر شہباز شریف کی پارٹی قیادت کو مسترد کر دیا،مریم صفدر معصوم بن کر اور جھوٹ بول عوام کی ہمدری نہیں حاصل کر سکتی، قوم ان کے کسی مکر و فریب میں نہیں آئیں گے،پریس کانفرنسوں سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی، مفاہمت اور ڈیل کے تمام کوششوں کی ناکامی کے بعد مریم نواز بوکھلاہٹ اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جو پریس کانفرنس میں ان کے چہرے سے صاف عیاں تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -