ویسٹ مینجمنٹ مپنی،اجلاس میں افسران جھگڑ پڑے ایک دوسرے پر گالیوں کی بوجھاڑ انتظامی امور درہم برہم

ویسٹ مینجمنٹ مپنی،اجلاس میں افسران جھگڑ پڑے ایک دوسرے پر گالیوں کی بوجھاڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) سی ای او یسٹ مینجمنٹ کمپنی امیر حسین قریشی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نئے اور پرانے آفیسران میں جھگڑا، سی ای او نے بدتمیزی کرنے پر پروکیورمنٹ منیجر علیم خان کو کمرے سے باہر نکال دیا، منیجر ایڈمن ایچ آر مقرب، منیجر فنانس ساجد ریاض، پروکیورمنٹ منیجر علیم خان، آپریشن منیجر داود مکی اور منیجر آئی ٹی عمران کو ایک ماہ میں کارکردگی بہتر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)


 آفیسران میں گروپنگ کے باعث انتظامی امور شدید متاثر ہو گئے ہیں نئے سی ای او امیر حسین قریشی بھی پانچ پیارے آفیسران کو کام کرنے پر راغب نہ کرسکے ہیں، چند روز قبل سابق ایم ڈی انوارالحق کی قیادت میں اسٹنٹ منیجر ایچ آر، ڈپٹی آپریشن منیجر عثمان خورشید سمیت دیگر آفیسران نے سی ای او امیر حسین قریشی سے ملاقات کی، جس میں انتظامی امور کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا، سی ای او امیر حسین قریشی نے فوری طور پر نئے آفیسران منیجر ایڈمن ایچ آر مقرب، منیجر فنانس ساجد ریاض، پروکیورمنٹ منیجر علیم خان، آپریشن منیجر داود مکی اور منیجر آئی ٹی عمران کو طلب کر لیا اور آپس میں انتظامی رابطے بحال کرنے کی ہدایت کی جس پر انوارالحق اور عثمان خورشید اور عامر مقبول نے موقف اختیار کیا کہ تمام کام ہم کر رہے ہیں اور نئے آفیسران صرف ہم پر احکامات چلا رہے ہیں جس پر منیجر ایڈمن ایچ آر مقرب، منیجر فنانس ساجد ریاض، پروکیورمنٹ منیجر علیم خان، آپریشن منیجر داود مکی اور منیجر آئی ٹی عمران سیخ پا ہو گئے، سی ای او سمیت دیگر ملازمین اور آفیسران کو گالیاں دینا شروع کردی، علیم خان نے کہا کہ یہاں بدتمیز اور جاہل لوگ ہیں اورپرانے آفیسران پر گالیوں کی بوچھاڑ کر دی جس پر سی ای او امیر حسین قریشی نے معاملہ رفع دفعہ کرایا،نئے آفیسران منیجر ایڈمن ایچ آر مقرب، منیجر فنانس ساجد ریاض، پروکیورمنٹ منیجر علیم خان، آپریشن منیجر داود مکی اور منیجر آئی ٹی عمران کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ ایک ماہ میں کارکردگی بہتر کریں ورنہ تمام آفیسران کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ کمپنی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام آفیسران میں انتظامی ریلیشن شپ موجود ہے اور لڑائی جھگڑے کے واقعات نہیں ہوئے ہیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں میرٹ پر بھرتیاں کرکے کمپنی کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ 
جھگڑا