پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری  کیس، ججز کے نہ آنے پر سماعت ملتوی

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری  کیس، ججز کے نہ آنے پر سماعت ملتوی

  

اسلام آباد(آئی این  پی) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ججز کے نہ آنے پر23 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔رجسٹرار خصوصی عدالت عبدالجبار کے مطابق گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزارت(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 قانون کو وکلا کا پینل فراہم کرنے کا کہا تھا تاہم پینل ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا۔رجسٹرار خصوصی عدالت نے بتایا کہ فاضل ججز موجود نہیں اس لیے سنگین غداری کیس کی آئندہ سماعت 23 جولائی کو ہوگی۔خصوصی عدالت نے 12 جون کو ملزم پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کی تھی جس پر ملزم کے وکیل نے التوا کی ایک اور درخواست دائر کی تھی۔ عدالت کی طرف سے پرویز مشرف کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کا موقع دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس پیشکش کا فائدہ نہیں اٹھایا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے عدالت میں پیش نہ ہو کر اپنے دفاع کا حق کھو دیا، اب عدالت کیس کی کارروائی کو چلانے کے لیے وکیل صفائی مقرر کریگی،اس مقصد کے لیے وزارت قانون وکلا کا پینل تجویز کرے۔پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے شروع کیا تھا، مارچ 2014 میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ ستمبر میں پراسیکیوشن کی جانب سے ثبوت فراہم کیے گئے تھے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد خصوصی عدالت پرویز مشرف کیخلا ف مزید سماعت نہیں کرسکی۔

پرویز مشرف کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -