حکومتی مدد سے ملک کو تجارتی خسارے سے نکال سکتے ہیں‘ اخترٹسوری

    حکومتی مدد سے ملک کو تجارتی خسارے سے نکال سکتے ہیں‘ اخترٹسوری

  

کراچی(پ ر) پاکستان جیمس اینڈ جیولرز ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا وفد آج چیئرمین اختر خان ٹسوری کی قیادت میں پریس کلب آیا ہے۔ وفد میں ٹیکس کمیٹی کے چیئرمین رئیس الدین شیخ‘ ایکسپورٹر مطیع اللہ شیخ‘ شمیم احمد روبی جیولرز‘ شعیب احمد سراج سنز جیولرز‘ بورڈ ممبر منیجنگ کمیٹی عبدالجبار نے شرکت کی۔ اختر خان ٹسوری نے اپنے خطاب میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم حکومت وقت خاص طور پر(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ایف بی آر کے چیئرمین شبیرزیدی‘ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ٹی وی پروگرام میں اس افہام کو دور کیا جو جیولرز اور جیمس مرچنٹ کے دلوں میں تھا کہ گولڈ ڈیکلیئر نہیں کر سکتے‘ انہوں نے صاف کہا کہ جیولرز‘ جیمس مرچنٹ اور ہول سیلر‘ مینوفیکچرار غرض جتنے لوگ اس کاروبارسے وابستہ ہیں وہ اپنا گولڈ‘ جیمسز ڈیکلیئر کرسکتے ہیں۔ چیئرمین اختر خان ٹسوری نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت جب کہ ہمارے ملک کو ایکسپورٹ کی سخت ضرورت ہے‘ جیمس اینڈ جیولری کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہے جو ملک کوٹریڈ تجارتی خسارے سے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطابق 760 ایس آر او کو حکومت اگر ہمارے مطابق کر رہی ہے تو ہمیں نہ حکومت سے کوئی مالی مدد چاہیے اور ہم 2 سال میں 5 بلین ڈالر ایکسپورٹ کر سکتے ہیں‘ انڈیا کی ایکسپورٹ سالانہ 42 بلین ڈالر ہے جبکہ انڈیا میں کوئی Mines اورSemi Precious  کی کوئی Mines بھی نہیں ہیں‘ ہمارے ہاں الحمد اللہ 40 سے اوپر مائن سن اوردنیا کے بہترین قیمتی پتھر نکلتے ہیں‘ اگر گورنمنٹ ہمیں سپورٹ کرے تو ہم انڈیا کے 42 بلین ڈالر کے ایکسورٹ سے آگے نکل جائیں گے۔ رئیس الدین چیئرمین ٹیکس کمیٹی نے صحافیوں کو ٹیکس سے متعلق بریفنگ دی‘ ایسوسی ایشن کا شبیر زیدی سے بات ہوئی ہے اور جولائی میں وہ ہم سے ملاقات کرینگے اور اپنے دیگر مسائل حل کروائیں گے۔

اختر ٹسوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -