ڈیرہ‘ مظفر گڑھ پولیس نے لاقانونیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں‘ جمشید دستی

ڈیرہ‘ مظفر گڑھ پولیس نے لاقانونیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں‘ جمشید دستی

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ سپیشل رپورٹر (چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر اور اے ڈی  آئی جی ڈیرہ غازی خان ریحان رسول کے غیر قانونی حکم پر تھانہ سٹی اور سی آئی اے پولیس نے چار ٹرالر روکے اور ان سے مبینہ طور پر پچاس ہزار روپے فی ٹرالر بھتہ مانگا جب ڈرائیوروں نے انکار کیا تو غیر قانونی طور پر انکے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا انہوں نے کہا ان ٹرالر میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں تھی کسٹم کوئٹہ نے انہیں کلیئر کیا مگر بھتہ نا دینے پر ان ڈرائیوروں (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ کاغذات چھپا دیئے گئے اس غیر قانونی مقدمہ میں علاقہ مجسٹریٹ نے نا صرف ڈرائیوروں کی ضمانت لی اور گاڑیوں کی سپرداری بھی دی مگر پولیس نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر اور ریحان رسول کا حکم ہے کہ گاڑیاں نہیں چھوڑنی انہوں نے کہا دو روز قبل گاڑیوں کے مالکان ابراہیم خان اور صلاح الدین خان جو عدالت میں موجود تھے اور عدالت کا حکم کے کر تھانے آئے تو پولیس نے گاڑیاں نا چھوڑی الٹا دونوں مالکان کر کچہری چوک سے عوام کی موجودگی میں گرفتار کرکے گم کر دیا اور چاروں آئل ٹینکرز کو قصبہ گجرات میں چھپا دیئے انہوں نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا جبر اور ظلم دیکھنے میں آیا ہے جس میں پولیس نے تمام حدیں پار کر دی اب تیسرا دن ہے دونوں مالکان غائب ہیں اور انکے لواحقین مارے مارے پھر رہے ہیں ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ پولیس  بلوچستان سے آنے والی مال بردار گاڑیاں ڈیرہ غازی خان آتی ہیں بھتہ خوری شروع ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اپنے ڈسٹرکٹ میں کرپشن کا راج ہے اور وزیر اعلی نے آنکھیں بند کی ہوئیں ہیں جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے چار سے پانچ سو گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کے اتنی بڑی ریاستی دہشت گردی کبھی نہیں دیکھی پولیس کی وجہ سے نفرتیں پھیل رہیں ہیں انہوں نے کہا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس ئی اور کورکمانڈرز سے پرزور اپیل کرتا ہوں کے معاملات کا نوٹس لیں اور عوام کو تحفظ دیں اور ایسے کرپٹ ترین پولیس آفیسران کو جیلوں میں ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ مبینہ مغوی مالکان فوری طور پر رہا نا ہوئے گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں اور کرپٹ پولیس آفیسران کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو پاکستان عوامی راج پارٹی اور  ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر بھرپور احتجاج کرینگے۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -