سابق پنجاب حکومت کا نجی کمپنی سے ملی بھگت کرکے موبائل،ہیلتھ ہونٹ چلانے کا انکشاف
ملتان (وقا ئع نگار) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شہباز شریف حکومت کے ایک اور سکینڈل سے پردہ فاش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق پنجاب حکومت نے من پسند نجی کمپنی میڈی ارج کے ساتھ پنجاب بھر میں بیس موبائل ہیلتھ یونٹ چلانے کا معاہدہ طے کیا۔ معاہدے کے مطابق ایک موبائل ہیلتھ یونٹ پر ماہانہ پچیس لاکھ روپے خرچ ہوتے رہے۔ حکومت پنجاب اب اسی فری موبائل ہیلتھ یونٹ کو پچیس لاکھ کی بجائے ماہانہ صرف (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)
دس لاکھ روپے کے اخراجات پر ہزاروں مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ فری موبائل ہیلتھ یونٹس لاہور، ملتان، بہاولپور، شیخوپورہ اور رحیم یار خان کے دوردراز علاقوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
موبائل ہیلتھ یونٹ
