نیدر لینڈ کے ساتھ باہمی تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، عارف علوی

نیدر لینڈ کے ساتھ باہمی تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے باہمی تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، جی ایس پی پلس پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے اہم ہے، اظہار رائے کی آزادی ذمہ داری اور انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہونی چاہیے، تہذیبوں میں تصادم کی روک تھام اور اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے، پاک افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)


 میں نمایاں بہتری آئی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف عوام اور سیکیورٹی اداروں کا کردار اہم ہے۔جمعرات کوصدر ڈاکٹر عارف علوی سے نیدر لینڈ کے سبکدوش ہونے والے سفیر آر دی بریکن نے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے آر دی بریکن کی سفارتی مدت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے باہمی تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے جبکہ جی ایس پی پلس پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے اہم ہے، صدر مملکت نے دونوں ممالک کی جامعات اور محققین کے تبادلے کی تجویز پیش کی اور محققین کے تبادلوں پر زور دیا، صدر مملکت نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ذمہ داری اور انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہونی چاہیے، تہذیبوں میں تصادم کی روک تھام اور اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے، پاک افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف عوام اور سیکیورٹی اداروں کا کردار اہم ہے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیدر لینڈ کے سفیر آر دی بریکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ڈیری فارمنگ، زراعت، پانی، میری ٹائم اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، صدر مملکت کا نیدر لینڈ کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا گیا۔
 عارف علوی