نیب ملتان‘ کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں بن اسلام ٹریولز کے مالکان کی گرفتاری کا سلسلہ شروع
ملتان (وقا ئع نگار) نیب ملتان کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں بن اسلام ٹریولز کے مالکان کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز ملزم محمد حنیف کو تفتیش کے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
دوران ہی گرفتار کر لیا ملزمان نے شہریوں کو فیش مال پلازہ میں دکانات کی بکنگ کا جھانسہ دیکر کر پندرہ کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہتھیا لی۔مزید برآں نیب نے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد اجمل کو بھی گرفتار کر لیا ملزم پر آمدن سے زائد ذرائع سے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے جات بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
