فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘3پوائنٹس سر بمہر

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘3پوائنٹس سر بمہر

  

 ملتان ( نیوز رپورٹر):  ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال،ناقص انتظامات پر03فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر91,000کے جرمانے عائدکیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے رینسڈ آئل کے استعمال،زائدالمعیاد چکن کباب فروخت کرنے،گندے فریزرز، ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،گلے سرے پھلوں / سبزیوں کے استعمال اور ناقص صفائی پر ہیبٹ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔ راجن پوفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران غلط لیبلنگ، بغیر سرٹیفکیٹ کے حلال لوگو استعمال کرنے، پراسیسنگ ایریا کے کھلے ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سپر فریش مازا مینگو ڈرنکس فیکٹری کو سر بمہر کر دیا۔ مزید برآں رحیم یار خان میں کاروائی کے دوران کھوئے کی تیاری میں بناوسپتی گھی، وے پاؤڈر اور ویجی ٹیبل فیٹ کی ملاوٹ، پراسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے کی موجودگی، ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی، زنگ آلود مشینری اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر تصور کھویا اینڈ سویٹس یونٹ کو سیل کیا۔ علاوہ ازیں ملتان،خانیوال،وہاڑی اور بہاولنگرمیں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت،غیر معیاری سٹوریج،ملازمین کے میدیکلزکی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر56,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔علاوہ ازیں لیہ، راجن پور، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر35,000کے جرمانے عائد کیے۔صوبہ بھر میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ناقص مٹھائیاں،زائدالمیعاد اشیاء،نان فوڈ گرید اجزاء اورمضرصحت خوراک تلف کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پروارننگ نوٹسزبھی جاری کیے۔ 

3 پوائنٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -