ڈیرہ اسماعیل ‘14بجلی چوروںکےخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل ‘14بجلی چوروںکےخلاف مقدمہ درج

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پیسکو واپڈاسٹی ٹو سب ڈویژن کے ایس ڈی اوانعام اللہ خان کی قیادت میں کنڈامافیا کے خلاف کاروائیوں کے دوران لائن سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ مروت اوران کے سٹاف نے ڈائریکٹ کنڈے لگانے والے 14بجلی چوروں کے خلاف تھانہ کینٹ میں ماہ جون 2019کے دوران الگ الگ مقدمات درج کرائے ۔پچھلے سال ماہ جون 2018کے دوران 87لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جب کہ اس سال 2019جون میںایس ڈی اوسٹی ٹو انعام اللہ خان کی نگرانی میں بجلی کے نظام کی بہتری اوربقایاجات کی وصولی کے حوالے سے ایک کروڑ46لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے ۔80نئے بجلی کے کنکشنزصارفین نے کنڈوں کی بجائے لگادیے ہیں اسی طرح تیس بجلی صارفین نے ری کنکشن کرالیے ہیں ۔ ایس ڈی اوسٹی ٹوپیسکوانعام اللہ خان نے میڈیاکوبتایاکہ پیسکو کے اعلیٰ افسران اورایکسین سٹی ڈویژن ملک حفیظ اللہ کی ہدایت پرکنڈامافیا کے خلاف ہماراآپریشن جاری رہے گا۔بجلی چورچوری سے بازآجائیں اورباقاعدہ طورپرہم سے بجلی کا کنکشن حاصل کریں ۔بجلی کے بل کی ادائیگی ہم سب کی قومی ذمہ داری بھی ہے۔انہوںنے اس موقع پرریکوری اورکنڈامافیاکے خلاف کاروائیوں کے دوران تعاون پراپنے سٹاف کا بھی شکریہ اداکیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -