آزاد امیدوار پی کے 107شاکر خان عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارصدیق چراغ افریدی کے حمایت میں دستبردار

آزاد امیدوار پی کے 107شاکر خان عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارصدیق چراغ افریدی ...

  

باڑہ(نمائندہ)آزاد امیدوار پی کے 107شاکر خان عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارصدیق چراغ افریدی کے حمایت میں دستبردار۔اس موقع پرسابقہ ایم پی اے ثاقب چمکنی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جاگیرداروں کی پارٹی نہیں جو خدمت کرتے ہے وہ ہمارا لیڈر ہے ضلع خیبرٹحصیل باڑہ ازاد امیدوار شاکرافریدی نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اور چراغ افریدی کے حمایت میں اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع سے جتنے بھی امیدوار منتخب ہو چکے ہے وہ عوامی مفاد کے بجائے اپنے مفاد کو ترجیحی دی ہے جس کی وجہ سے قبائلی اضلاع ترقی کے بجاے مزید پسماندگی کی طرف چلے گئے عوامی نیشنل پارٹی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جنہوں نے ہمیشہ پختون کی حقوق کی ترجمانی کی ہے جس میں اے این پی نے مالی وجانی قربانیاں دی ہے ،سب سے زیادہ نقصان قبائیلوں کو پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے پہنچایا ہے قبائلی اضلاع پانچ سال تک فری ٹیکس قرار دینے کے باوجود ان کے انڈسٹری پر ٹیکس لگاویئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قبائلوں کی قربانیوں اور پورے فاٹا کے مکمل تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو نظرانداز کرکے ان کے انڈسڑیز پر تیکس بھی لگا دیئے جس کی وجہ سے انکے کاروبار کو مزید متاثر کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -