اسلحہ کی نوک پر 06 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

اسلحہ کی نوک پر 06 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ )اکوڑہ پولیس کی کامیاب کارروائی۔اسلحہ کی نوک پر 06 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔ملزم کا اعتراف جرم۔مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد‘ ایک ماہ قبل مسمہ ظفر اقبال ولد مظفر اقبال نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا ۔کہ میں نے MCB جہانگیرہ برانچ سے 06 لاکھ روپے نکلوائے۔اپنی موٹر کار میں آ رہا تھا جب U ٹرن بالمقابل لقمان مارکیٹ پہنچا تو 03 کسان اسم مسکن نامعلوم موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موٹر کار میں رکھا ہوا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔بیگ میں نقد 06لاکھ روپے میری موٹر کار کا رجسٹریشن اور دوسری دستاویزات تھی ۔ اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصورا مان نے DSP اکوڑہ احسان شاہ کی سربراہی میںاسماعیل شاہ SHO اکوڑہ پر مشتمل ٹیم دیکرملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت سے تین روکنی گروہ کے سرغنہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم شہزاد ولد شاہین ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا