پنجاب میں 11 نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز قائم کیے جائینگے ‘ حنیف پتافی

  پنجاب میں 11 نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز قائم کیے جائینگے ‘ حنیف پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر):ڈیرہ غازیخان ، مظفرگڑھ ، لیہ سمیت صوبہ میں نئے 11سپیشل ایجوکیشن سنٹرز قائم کیے جائیں گے ;252; لیہ سمیت 9ایجوکیشن سکولوں کو اپ گریڈ اورتمام سپیشل ایجوکیشن مراکز کے بچوں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی;252; صوبہ کے 150سکولز اور 51کالجز میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ 340سکولوں میں آئی ٹی لیبز اور تمام کالجز کی لیبارٹریوں میں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ضروری آلات فراہم کیے جائیں گے ;252; صوبہ میں زیادہ طلبہ کے حامل سکولوں میں 2250اضافی کلاس رومز ، خستہ حال 100عمارتوں کی دوبارہ تعمیر اور30شیلٹر لیس سکولوں کیلئے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی ;252; چھوٹے بچوں میں سکول کی رغبت پیدا کرنے اور کھیل کا ماحول دینے کیلئے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سکیم کے تحت 350خصوصی کمرے تعمیر کیے جائیں گے ;252; صوبہ میں 63نئے ڈگری کالجز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے بجٹ 2019-20 میں ابتدائی فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ;252; یہ بات مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے یہاں بتائی ;252; انہوں نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کیلئے 20کروڑ 80لاکھ روپے اور ایجوکیشن سکولز کی اپ گریڈیشن کیلئے 13کروڑ 60لاکھ روپے جبکہ ٹرانسپورٹ کیلئے 33کروڑ 40لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ;252; سکول ایجوکیشن پروگرام کے تحت صوبہ میں پانچ سے سولہ سال تک کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرایاجائے گا او رتعلیمی اداروں میں پانی ، بجلی ، چاردیواری ، سائنس لیب، لائیبریری اور کھیلوں کے گراونڈ فراہم کیے جائیں گے ;252; ایلیمنٹری و ہائر سکینڈری سکولوں میں آئی ٹی و سائنس لیب قائم کی جائیں گی جس کیلئے بجٹ میں 35کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ;252; اساتذہ کی تربیت کیلئے ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز پر 78سمارٹ کلاس رومز تعمیر کیے جائیں گے ;252;مشیر صحت نے کہاکہ ایجوکیشن واءوچر سکیم کے تحت کچی آبادی اور پسماندہ علاقوں کے طلباءوطالبات کو پارٹنرسکولو ں میں مفت تعلیم دلائی جائے گی ;252; سکول ایجوکیشن پروگرام کے تحت بجٹ 2019-20 میں 94منصوبوں کیلئے 32ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں 31نئے اور 60جاری منصوبے شامل ہیں ;252; سکول ایجوکیشن کے تحت ڈیرہ غازیخان کی بستی بشمانی ، بستی نکا خان میں نئے بوائزپرائمری سکول ، درخواست جمال خا ن میں گرلز ہائی سکول قائم کیے جائیں گے;252; گرلز ہائی سکول شادن لنڈاو رگرلز ایلیمنٹری سکول ناڑی جنوبی کو اپ گریڈ کیا جائے گا جس کیلئے بجٹ میں بالترتیب 44لاکھ روپے ، 66لاکھ روپے ، ڈیڑھ کروڑ روپے اور ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ;252; ہائرایجوکیشن کے تحت صوبہ میں 173منصوبوں کیلئے سات ارب 30کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جن میں 122جاری اور 49نئے منصوبوں پر کام کیا جائے گا;252; ہائرایجوکیشن کے تحت شادن لنڈ میں بوائز ڈگری کالج ، محمد پور سٹی او راڈہ گجرات میں گرلز ڈگری کالجز قائم ہوں گے ;252; بی زیڈ یونیورسٹی کے لیہ کیمپس میں توسیع کی جائے گی ;252; بوائز کالج فاضل پو رکی عمارت کی تعمیر، بوائز ڈگری کالج تونسہ اور خواتین کالج مظفرگڑھ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے ;252; گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ میں بی ایس بلاک کی تعمیر کی جائے گی جس کیلئے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں ;252; سپیشل ایجوکیشن کے تحت چوک اعظم ، فتح پور میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر ز قائم جبکہ کروڑ لعل عیسن کے سنٹر کو اپ گریڈ کیا جائے گا ;252;

حنیف پتافی