عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے بھر پور آواز اُٹھائی ‘ارشد بختیار

عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے بھر پور آواز اُٹھائی ‘ارشد بختیار

  

مہمند ( نمائندہ پاکستان ) مہمند، قبائلی عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھر پور آواز اُٹھائی ہے۔ جب بھی پی پی پی اقتدار میں آئی ہے قبائلی عوام کی پسماندگی دور کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار PK-103 پی پی پی کے نامزد اُمیدوار ارشد بختیار نے تحصیل پنڈیالئی دانشکول میں ملک معشوق کی شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے دوسرے رہنماءشاہسوار خان، ارشد لالا، شاہ روم خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے۔ اور یہ جماعت کسانوں، مزدور کاروں اور غریب عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی جب بھی اقتدار میں آئی ہے اُس نے عام لوگوں کیلئے اقدامات اُٹھائی ہے۔ پارٹی رہنماﺅں نے موجودہ حکومت پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ ایک ڈرامہ تھا جو بُری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ اور عوام تحریک انصاف کے جھوٹے نعروں میں نہ آئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -