بجلی چوروں کے خلاف مہم کو جاری رکھاجائے گا ‘شیررحمان خان

بجلی چوروں کے خلاف مہم کو جاری رکھاجائے گا ‘شیررحمان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خےلہ (بےورورپورٹ) واپڈا پیسکو ڈویژن درگئی کے ایکسئن شیررحمان خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کو جاری رکھاجائے گا اب تک ڈیفالٹروں سے کروڑ روپے سے زیادہ ریکوری کی ہے جبکہ ڈائرکٹ کنڈااستعمال کرنے والوں اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث افراد کے خلاف ملاکنڈ انتظامیہ کی تعاون سے کئی درجن ایف آئی آر درج کئے ہیں اب جبکہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین نے واپڈا کو الگ لیویزاہلکار دئیے ہیں جو روزانہ کے حساب سے چھاپے مارکر بجلی چوروں کے خلاف موقع پر مراسلہ تیار کرکے متعلقہ تھانے کو کاروائی کیلئے بھیجتے ہیں تو ان سب کاروائیوں کی بدولت بجلی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی برابر ہے اور اگر عوام نے بجلی چوری کی روک تھام میںساتھ دیا تو کسی بھی فیڈر پر بجلی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔انہوں نے پرمٹوں کے حوالے سے کہاکہ یہ اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری کئے جاتے ہیں جس میں سسٹم کو چالو رکھنے یا انتہائی ضروری نئے کام کی تکمیل کی جاتی ہے جس سے عوام ہی کو فائدہ ملتاہے۔تاہم گرمی کی وجہ سے پرمٹوں کو کم سے کم لئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتہائی قلیل اور نہ ہونے کی برابر سٹاف سے ہم دن رات کام لے کر عوام کو بجلی کی سپلائی برقراررکھے ہوئے ہیں،ٹرانسفارمروں کو جلد سے جلد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں،شیڈول لوڈشیڈنگ کے علاوہ باالکل لوڈ شیڈنگ نہیں کرتے۔ایسے میں بھی بعض عناصر نے محکمہ واپڈا کے خلاف روایتی بیان بازی کی ہے جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے اور زمینی حقائق کوکچلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈا واحد محکمہ ہے جو کہ باقاعدہ شیڈول کے مطابق کھلی کچہریوں کاانعقاد کرتے ہیں جس میں محکمہ کے بالا حکام خود تشریف لاتے ہیں اور عوام سے روبرو ہوکر ان کے شکایات سن کر ازالہ کرتے ہیں