قبائلی علاقے کے انتخابات کو مزید مؤخر کیا جائے، انجینئر عبدالحکیم محسود

قبائلی علاقے کے انتخابات کو مزید مؤخر کیا جائے، انجینئر عبدالحکیم محسود

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)قبائلی علاقے کے انتخابات کو مزید موخرکیاجائے۔ اسمبلی سے آٹھ نشستوں کی منظوری کوصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں شامل کریں۔ حلقہ113جنوبی وزیرستان 1سے انجینئر عبدالحکیم جان محسود کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ113جنوبی وزیرستان1سے آزادامیدوارانجینئر عبدالحکیم جان محسود نے کہاکہ انتخابات کو ستمبر اکتوبر تک موخرکیاجائے۔20جولائی انتہائی نامناسب وقت ہے۔ سخت گرمی کا موسم ہے۔لوگوں کا گھروں سے نکلنابہت مشکل کام ہے۔ انجینئر نے مزید بتایاکہ قومی اسمبلی سے منظورشدہ آٹھ نشستوں کوسات اضلاع پر تقسیم کیااورکہاکہ وہ جنوبی زیرستان کے قومی اسمبلی کی نشست پر صوبائی انتخابات لڑرہاہوں یہ کہاں ک اانصاف اوردانش مندی ہے۔ الیکشن کمشنراسلام آبادہمیں بے وقوف بنارہے ہیں یا آنکھ مچولی کا کام ہورہاہے ذراہوش کے ناخن لیں۔ جنوبی وزیرستان ضلع کو چھ صوبائی نشستوں کی ضرورت ہے جب کہ سینٹ میں ہمارانمائندہ خیبرضلع رضاکوچی ہیروئن اورچرس کا کاروبارکرنے والاہے جس نے جنوبی وزیرستان کے ایم این اے کے ووٹ چالیس چالیس کروڑ سے خریدے ہیں اورسینٹ میں بیٹھاہے ایساشخص ہماری خاک نمائندگی کرے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -