شاہ محمود قریشی ‘ بیرسٹرفرو غ نسیم کیجانب سے ہائیکورٹ ‘ ڈسٹرکٹ بارز میں چیک تقسیم

  شاہ محمود قریشی ‘ بیرسٹرفرو غ نسیم کیجانب سے ہائیکورٹ ‘ ڈسٹرکٹ بارز میں ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ملتان ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کے لئے امدادی چیک دیا ہے ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل کا پورا ادراک ہے ۔ حکومت وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کیلئے ضروری اقدامات کرے گی ۔ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیر خارجہ نے وکلاء برادری کو ان کے مسائل، ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ وزیر خارجہ نے ملتان ہائیکورٹ بار کے لئے 20 لاکھ روپے اور ڈسٹرکٹ بار کیلئے 10 لاکھ روپے کے الگ الگ چیک بھی دیے ۔ یہ چیک عارف کمال نون ایڈوکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل جنوبی پنجاب نے وصول کیے ۔

چیک تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -