تحصیل درگئی میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں‘ متعدد ملزمان گرفتار

تحصیل درگئی میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں‘ متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)تحصیل درگئی میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے تھانہ درگئی کے پوسٹ کمانڈر صاحب رحیم خان کی قیادت میں کاروائیوں کے دوران متعدد ملزمان دھر لئے گئے ہیں جس پر تحصیل درگئی کے شریف شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ پوسٹ کمانڈر صاحب رحیم خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین باچہ اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی رحمت علی وزیر کے خصوصی ہدایات پر دیگر محرران نورزادہ خان، صابر خان سمیت منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور اب تک متعدد جگہوں پر چھاپے ما ر کر کاروائیاں کئے گئے ہیں۔ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹھوس کاروائیوں پر تحصیل درگئی کے شریف شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، اسسٹنٹ کمشنر درگئی اور پوسٹ کمانڈر درگئی صاحب رحیم خان کو کوششوں کو سراہا ہے جنہوں نے بغیر کسی دباؤ کے عوام کے جان و مال کے حفاظت کی خاطر غیر جانبدارانہ کاروائیاں کئے اور جرائم میں ملوث آفراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث آفراد کے خلاف حالیہ کاروائیوں کے حوالہ سے پوسٹ کمانڈر درگئی صاحب رحیم خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو شریف شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی رحمت علی وزیر کے خصوصی ہدایات پر منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث عانصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ آفراد کے لئے تحصیل درگئی میں کوئی جگہ نہیں اس لئے وہ خود توبہ کرکے شریف شہریوں کی طرح زندگی گزاریں بصورت دیگر قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔