مہر ایکسپریس کی تاخیر سے روانگی پر مسافروں کا کینٹ سٹیشن پر مظاہرہ

  مہر ایکسپریس کی تاخیر سے روانگی پر مسافروں کا کینٹ سٹیشن پر مظاہرہ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) مہر ایکسپریس کی تاخیر سے روانگی پر روالپنڈی جانے والے مسافروں نے ریلوے کی ناقص سروس پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کی روانگی کا وقت سپہر 4بجکر30منٹ ہے لیکن رات نو بجے بھی ٹرین روانہ نہ کی گئی جس کی وجہ سے وہ سٹیشن پر خوار ہوگئے ہیں ذراءع نے اس حوالے سے بتایا کہ لاہور سے ناءٹ کوچ صبح 4 بجکر 35 منٹ پر آتی ہے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

جو چار گھنٹے لیٹ تھی اسی ٹرین کو صبح 8 بجے فیصل آباد جانا تھا اس صورتحال پر راولپنڈی سے آنے والی مہر ایکسپریس کو فیصل آباد بھیج دیا گیا جس کی واپسی 5 گھنٹے میں ہوئی جسے فوری طور پر تیار کرنے کے لئے واشنگ لائن بھیج دیا جو وہاں سے 2 گھنٹے بعد آئی ;245;آخری اطلاع کے مطابق ٹرین رات 10 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ کی گئی ۔

مہر ایکسپریس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -