ٹرینوں کا شیڈول درست نہ ہونے پر گاڑیاں تاخیر کا شکار ‘ مسافر پریشان

  ٹرینوں کا شیڈول درست نہ ہونے پر گاڑیاں تاخیر کا شکار ‘ مسافر پریشان

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)مسافرریل گاڑیوں کاشیڈول گزشتہ روزبھی درست نہ ہوسکاہے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روزبھی کراچی سے ملتان آنے والی زکریا ایکسپریس گھنٹے کی زائدتاخیرسے ملتان پہنچی جس کی وجہ سے ملتان سے کراچی کے لئے جانے والی زکریابھی 1گھنٹہ 45منٹ کی تاخیرسے ملتان سے کراچی کے لئے روانہ ہوئی جبکہ ملتان سے فیصل آبادکے لئے جانے والی ملتان ایکسپریس1گھنٹہ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

10منٹ کی تاخیرسے روانہ ہوئی بتایاجاتاہے علاوہ ازیں گزشتہ روزتاخیرسے آنے والی دیگرگاڑیوں میں کراچی سے پشاورکے لئے جانے والی خیبرمیل2گھنٹے 20،کوءٹہ سے پشاورجانے والی جعفر7گھنٹے،کراچی سے لاہورجانے والی شاہ حسین9گھنٹے45منٹ،لاہورسے کراچی جانےوالی شالیمار8گھنٹے کی تاخیرسے ملتان پہنچیں مسافرریل گاڑیوں کی تاخیرسے آمداورروانگی کے باعث مسافر اوران کے عزیزاقارب کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑا ۔

گاڑیاں لیٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -