اے پی سی کا ایجنڈا قوم کیلئے نہیں صرف ذاتی مفادات ہیں ‘ اعجاز الحق

  اے پی سی کا ایجنڈا قوم کیلئے نہیں صرف ذاتی مفادات ہیں ‘ اعجاز الحق

  

ہارون آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجازالحق نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اے پی سی سے مراد دراصل آل پارٹی پرسنل کنسرن (ذاتی ایجنڈا) ہے ،کیونکہ یہ لوگ قوم کیلئے نہیں صرف ذاتی مفادات کیلئے جمع ہوئے ہیں اور ان کے درمیان کوئی اور قدر مشترک نہ ہے بلکہ یہ سارا کچھ کرپشن بچاءو مہم کا حصہ ہے ایک سوال کے جواب میں اعجازالحق نے کہا کہ دراصل امریکہ ، اسرائیل ،بھارت ہم پر دہشت گردی کی جنگ مسلط کرنے کے بعد ملک کو معاشی طور پر مفلوج کرنے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے درپے ہے اور بدقسمتی سے اس میں ہمارے نادان دوست بھی حصہ بن رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سفید دھن اور کالا دھن کے چکر سے نکلیں اور قوم کو یہ باور کرائیں کہ قوم کیلئے اپنی خواہشات کو قربان کریں اور غیر ملکی درآمدات کی حوصلہ شکنی کریں ،محمد اعجاز الحق نے مزید کہا کہ جس طرح ایران نے امریکی بحران کے مقابلے کیلئے اور کمر بسطہ ہوگئے اس طرح ہ میں بھی متحد اور یک زبان ہونا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں مجھے بھی ایک ذریعہ سے دعوت کا کہا گیا لیکن میں نے اس ایجنڈا کو مسترد کردیا ۔

اعجاز الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -