مقبوضہ کشمیر: فائرنگ، بم دھماکہ، 2نوجوان شہید، 2شدید زخمی، اننت ناگ میں کرفیونافذ

مقبوضہ کشمیر: فائرنگ، بم دھماکہ، 2نوجوان شہید، 2شدید زخمی، اننت ناگ میں ...

  

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اننت ناگ اسلام آبادمیں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔ نوجوان کی شناخت عادل رحمان کے نام سے ہوئی۔کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔دوسری جانب ضلع کلگام میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگ کچرا کنڈی میں کچرا جلارہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان پیش آیا۔جاں بحق کشمیری شخص کی شناخت نذیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی جبکہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -