;200;ر ٹی او کے ;200;ن لائن سسٹم میں گھنٹوں تعطل ‘ ٹیکس دہندگان اذیت سے دوچار
ملتان ( نیوز رپورٹر ) ریجنل ٹیکس (آفس آر ٹی او) ملتان کے آن لائن نظام کے تعطل اور سست روی کے باعث ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کروانے اور بے نامی اثاثہ جات کا اندراج کروانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے آن لائن نظام میں گھنٹوں کے تعطل اور آر ٹی او ملازمین کے شاہانہ طرز عمل نے ٹیکس دہندگان کو طویل انتظار سمیت ذہنی اذیت سے بھی دوچار کرکے رکھ دیا ہے ذراءع کے مطابق پچھلے چند دنوں سے پرائیویٹ کمپنی (پرال) کی جانب سے فراہم کردہ آن لائن نظام وقفہ وقفہ سے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
تعطل کا شکار ہونے کے باعث گوشوارے جمع کروانے اور حکومت کی ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے والے ٹیکس دہندگان کے منٹوں کا کام کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوکر رہ گیا ہے جو حکومتی ایمنسٹی سکیم کو نقصان سے دوچار کرنے سمیت گوشوارے جمع کروانے والے فائلرز کے لئیے مشکلات پیدا کرنے کے ساتھ ٹیکس اہداف کی ریکوری میں بھی بڑی رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے جس کا فوری سدباب کیا جانا چاہئیے ذراءع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے اخری ماہ جون میں ایمنسٹی سکیم کا اجراء سے گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے علاوہ ازیں ایف بی آر کی جانب سے تمام آڈٹ کیسز کو نمٹانے کا ہدف بھی جون کے اختتام تک لازمی قرار دیا گیا اس صورتحال میں آن لائن نظام شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے پورا نظام ڈسٹرب ہوکر رہ گیا ہے اور ٹیکس دہندگان بھی اس سست روی سے پریشان ہیں ۔
;200;ن لائن سسٹم
