پیراگون سکینڈل، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

پیراگون سکینڈل، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیراگون سٹی ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے ر ہنمااورایم این اے خواجہ سعد رفیق اوران کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11جولائی تک توسیع کردی۔خواجہ سلمان رفیق کوگزشتہ روز جیل سے لاکرکی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا، جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ خواجہ سعدرفیق قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں جبکہ دیگرملزمان ندیم ضیاء، فرحان اورعمرکے وارنٹ گرفتاری پرکارروائی شروع ہوچکی ہے،نیب کی جانب سے ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں تاہم عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پرریفرنس کی نقول وکلاء کوفراہم نہیں کیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں سکیورٹی کے پیش نظرایم اے اووکالج سے سیکرٹریٹ تک تمام راستے کنٹینرزاورخاردارتار لگاکربندکردیئے گئے تھے، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑاجبکہ لیگی کارکن کو بھی احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

پیراگون سکینڈل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -