حادثات میں 3 افراد جاں بحق ‘ لڑکی کی پھندا لگی لاش بر;200;مد

  حادثات میں 3 افراد جاں بحق ‘ لڑکی کی پھندا لگی لاش بر;200;مد

  

ملتان ‘ ڈیرہ ‘ رحیمیار خان (وقاءع نگار ‘ نمائندہ خصوصی ‘ بیورو رپورٹ )حادثات میں 3 افراد جاں بحق ‘ لڑکی کی پھندا لگی لاش بر;200;مد ۔ ملتان سے وقاءع نگار کے مطابق بہاوَالدین زکریا یونیورسٹی کے قریب حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے ۔ ریسکیو ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ الپہ کے علاقے بی زیڈ یونیورسٹی کے گزشتہ روز (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

28 سالہ علی حمزہ اوورٹیک کرتے ٹریلر کے نیچے آنے سے دم توڑ گیا ۔ جس کی نعش نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ جبکہ دوستی جانب تھانہ الپہ پولیس نے ٹریلر اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نہر میں نہانے کے لیئے دوستوں کے ساتھ جانے والانوجوان ڈوب کر جانبحق کئی گھنٹے کے بعد ریسکیو1122نے ڈوبنے والےنوجوان کی نعش تلاش کرلی تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیرمواصلات سنیٹرڈاکٹرحافظ عبدالکریم کے بھتیجے حافظ حبیب اللہ کے جواں سال صاحبزادے عکاشہ اپنے دوستوں کے ہمراہ وڈورپل ڈی جی کنال میں نہانے کے لیئے گیئے جہاں وہ نہاتے ہوئے ڈوب گئیے اطلاع پرریسکیو1122نے کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد ڈی جی کینال سے نعش برآمد کرلی ۔ رحیمیارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ مےں شدید زخمی ہونے والا40 سالہ شخص ہسپتال مےں دم توڑگیا ۔ تفصیل کے مطابق رکن پور کارہائشی40 سالہ لیاقت علی جو کہ اپنی موٹرسائیکل پرسوارہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھا کہ پیچھے سے ;200;نیوالے تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود لیاقت علی جانبرنہ ہوپایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔ جواں سال لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، ورثاء کا قتل کا الزام ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود اور نواحی علاقے چک نمبر 107 میں یہ واقع پیش آیا ہے جس میں جواں سال لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس پر ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری بچی کو قتل کیا گیا ہے اور اس سے قبل بھی علاقے کے با اثر وڈیروں کی جانب سے ہ میں علاقہ چھوڑنے کے لیے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں ورثاء کی جانب سے لڑکی کی موت کی اصل وجہ سامنے لانے اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -