ایمنسٹی سکیم ،30جون قریب آتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیکس دفاتر کا رخ کرلیا

ایمنسٹی سکیم ،30جون قریب آتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیکس دفاتر کا رخ کرلیا

  

ملتان ( نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے اثاثہ جات ڈکلئیر کرنے کے لئیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان کے بعد ملتان ریجن میں بھی ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے والوں کی آر ٹی او ملتان میں آمد کا سلسلہ جاری ہےن گزشتہ روز بھی 79 کاروباری افراد نے استفادہ کرتے ہوئے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کروایا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ریجنل ٹیکس آفس سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 194 ہوگئی ہے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

اور ایمنسٹی سکیم کے ذریعے 5 کروڑ 58 لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کر لیا گیا ہے ۔ ریجنل ٹیکس آفس ذراءع کے مطابق 30 جون قریب آتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد ٹیکس دفاتر کا رخ کر رہی ہے ۔ 30 جون تک سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -