جہانگیر ترین سے وزیر اعظم کے ترجمان سمیت اراکین اسمبلی کی ملاقات

    جہانگیر ترین سے وزیر اعظم کے ترجمان سمیت اراکین اسمبلی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں ( نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن، راجن پور سے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک، مظفر گڑھ سے سابق ایم این اے سردار عاشق گوپانگ،ناروال سے سابق ایم این اے چوہدری طارق انیس،لاہور سے ظہیر عباس کھوکھر،بہاولنگر سے ملک مظفر،بہاولپور سے ملک اصغر جوئیہ،خیبر پختونخواہ سے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ایم پی اے ارباب جہاں داد،افتخار مشوانی، عارف یوسفزئی،شاہ محمد وزیر نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ساری پھرتیاں کرپشن سے بنایا مال بچانے کے لیے ہیں ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا ہے ۔ پاکستان کی عوام چوروں کے ٹولے کی اصلیت بہت اچھی طرح جان چکی ہے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ا ب عوام کا پیسہ صرف عوام پر لگے گا ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

جہانگیر ترین