”پولیو کے خاتمے میں علمائے کرام کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

”پولیو کے خاتمے میں علمائے کرام کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور روٹری انٹرنیشنل پاکستان کی زیر اہتمام " پولیو کے خاتمے میں علمائے کرام کا کردار" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد، علمائے کرام کی کثیر تعداد کی شرکت تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور روٹری انٹرنیشنل پاکستان کے باہمی تعاون سے نوشہرہ میں " پولیو کے خاتمے میں علمائے کرام کا کردار" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں جید علمائے کرام، میڈیا کے نمائندوں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسیف، ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے افسران، روٹری انٹرنیشنل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان، ممتاز عالم دین مو لا نا محمد حنیف طیب روٹری انٹرنیشنل عزیز میمن روٹری انٹرنیشنل کے کنٹری صدر ساجد بھٹی، یونیسیف کامنیٹ کے نمائندے فیصل خان، ممتازعالم مولانا مفتی شوکت اللہ خٹک ڈی ایچ او نو شہرہ گل مان شاہ نے شرکت کی۔ سیمینار میں علمائے کرام نے پولیو وائرس کے خاتمے میں علمائے کرام کے کردار پر روشنی ڈالی۔ممتاز عالم دین مو لا نا محمد حنیف طیب اور ممتاز عالم دین اور مذہبی رہنماءمولانا مفتی شوکت اللہ خٹک نے پولیو وائرس اور اس کے خاتمے کی اہمیت پر دینی نقطہ نظر سے روشنی ڈالتی ہو ئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے جس کے شکار بچے عمر بھر کیلئے معذور بن جاتے ہیں، پولیو کا خاتمہ دنیا ءکے تمام ممالک سے ہواہے ماسوائے پاکستان اوراافغانستان۔ جس سے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔مفتی شوکت اللہ خٹک اس بات پر زور دیا کہ پولیو کے قطرے لیبارٹری سے تصدیق شدہ اور مستند ہے اور اس میں کوئی مضر اثرات کے اجزاءکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پولیو کے بارے میں حالیہ پراپیگنڈے کے بارے میں مفتی شوکت اللہ خٹک نے کہا کہ اس مذموم پراپیگنڈے کے پیچھے دشمن ممالک کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ان کا مقصد پولیو قطروں کے بارے میں من گھڑت پراپیگنڈہ کرکے پراگندہ کرنا ہے تاکہ اس وائرس کا خاتمہ نہ ہو اور پاکستان پر اس بارے میں عالمی پابندیاں لگا نا ہے جبکہ پہلے سے ہی پاکستان پر سفری پابندیوں کا سامنا ہے "سیمینار سے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے جس پر قابو پانا ہم سب پر فرض ہے، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پولیو قطروں کے بارے میں حالیہ پراپیگنڈے کے خاتمے اور والدین کو قائل کرنے میں علمائے کرام کی کردار کو سراہا اور کہا کہ علمائے کرام ہی اس موقع پر آگے بڑھ کر اس مسئلے میں حکومت کا ساتھ دے کر والدین کو قائل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی درس وتدریس اور خصوصا جمعتہ المبارک کے خطبہ میں پولیو کے قطروں کے بارے میں والدین میں آگاہی پیدا کریں، تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن ہوسکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -