بدبخت نشئی نے چھری کے وار سے ماں کومارڈالا

  بدبخت نشئی نے چھری کے وار سے ماں کومارڈالا

  

ملتان (وقا ءع نگار ) نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا ۔ ممتاز آباد کالونی میں بدبخت نشئی بیٹے نے جادو ٹونہ کرنے کے شبہ میں اپنی 73سالہ ماں کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا ۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں شمیم نامی نوجوان کو شبہ تھا کہ اس کی ماں غلام فاطمہ اس پر جادو ٹونہ کرتی ہے ۔ اور اسی بات پر وہ گھر میں اکثر اپنی ماں سے جھگڑا کرتا رہتا تھا ۔ گزشتہ روز شمیم نے طیش میں آکر اپنی والدہ کو چھری کے وارکر کے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

شدید زخمی کردیا ۔ اور اسکو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ۔ ممتاز ا;63;باد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کر دیامقتولہ کے چھوٹے بیٹے بابر کی درخواست پر ملزم شمیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جبکہ پولیس کے مطابق ملزم شمیم نشہ کا عادی تھا ۔

ماں کو مار ڈالا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -