شہید بینظیر نے عوام کے حقو ق کیلئے انتھک جدوجہد کی، مرتضی وہاب

شہید بینظیر نے عوام کے حقو ق کیلئے انتھک جدوجہد کی، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)وزیر اعلی سندھ کو مشیر اطلاعات،قانون، اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہید جمہوریت بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کی بحالی، معاشی و اقتصادی ترقی، پاکستان میں جمہوریت کے قیام، جمہوری اداروں کی بحالی، عدلیہ کے استحکام اور عوام کے حقوق کیلئے انتھک جدوجہد کی خصوصا اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے انہوں نے تاریخی اقدامات کیے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت بھی شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو کو مشن اور سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے سندھ اسمبلی نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے لیے مثالی قانون سازی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہتی تھیں۔ شہید بینظیر بھٹو ملک اور قوم کیلئے اپنی خدمات، جدوجہد، پروگرام، پالیسیوں اور عوام سے محبت کے جذبے کی وجہ سے دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ وجاویدرہیں گی انکے اصول ہمارے لئے مشعل راہ رہیں گے۔
مرتضی وہاب