سعودی عرب سے ملنے والے اضافی 6361حج کوٹہ کو سرکاری سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب سے ملنے والے اضافی 6361حج کوٹہ کو سرکاری سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی عرب سے ملنے والا اضافی کوٹہ نئی کمپنیوں کو دیں یا پرانی کمپنیوں کو، دوبڑوں کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے فیصلہ نہ ہوسکا۔ 6361کا حج کوٹہ سرکاری سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ قرعہ اندازی کی منظوری کے لئے سمری کابینہ کو بھیجنے کی تیاریاں۔ گزشتہ 2ماہ سے نئی اور پرانی کمپنیوں کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے اس کے ساتھ سفارشوں اور دباؤ کی کہانیاں بھی منظرعام پر آرہی ہیں۔ وفاقی وزیر وقت کم ہونے کی وجہ سے پرانی کمپنیوں میں 6361کوٹہ کی تقسیم چاہتے تھے جبکہ سیکرٹری RSMکمپنی کی میرٹ لسٹ پر نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کے حق میں تھے۔ سرکاری سکیم کی جمع شدہ درخواستوں میں سے ہی مزید 6361کو سرکاری سکیم میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آرہی ہے۔ وزارت کے ذرائع نے تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا ہے۔

کوٹہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -