دہشت گردی کی جنگ میں زخمیوں اور شہداء کے ورثاء میں 20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

دہشت گردی کی جنگ میں زخمیوں اور شہداء کے ورثاء میں 20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں دہشت گردی کی جنگ میں زخمیوں اور شہداء کے ورثاء میں 20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم۔ مذکورہ رقم شہداء کا نعم البدل ہر گز نہیں ہے مگر ان کے بچوں کی کفالت کیلئے حکومت کی طرف سے تحفہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسید سیف الاسلام نے ضلع مہمند میں دہشت گردی کی جنگ میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں 20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ رقم شہداء کا نعم البدل نہیں ہے مگر یہ شہداء کے بال بچوں کیلئے حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔ کیونکہ انہوں نے ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر واجد خان، صادق شاہ، یاسین، زوجہ شیرزادہ، عالمگیر خان و دیگر میں چیکس تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں مہمند رائفلز کے اہلکار سمیت لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفسران بھی شریک تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -