خدام الجاج کیلئے سروس سٹیکر فراہم نہ ہو سکے،حج آرگنائزر پریشان

خدام الجاج کیلئے سروس سٹیکر فراہم نہ ہو سکے،حج آرگنائزر پریشان

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان جاری سرد جنگ کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کا آپریشن متاثر ہونے کا امکان۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے ابھی تک خدام الجاج کے لئے سروس سٹیکر فراہم نہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں عازمین کی جدہ اور مدینہ میں آمد کی تیاریوں کے ساتھ مکہ مدینہ میں رہنمائی کے لئے عزیزیہ میں مرکزی آپریشنل سنٹر قائم کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سعودی عرب ہر سال کوٹہ کے حساب سے ایک فیصد خدام الجاج کی مد میں سروس سٹیکر فراہم کرتا ہے۔ وزارت ابھی تک 40فیصد سٹیک ہولڈر کے سروس سٹیکر کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ وفاقی وزیر کی طرف سے فہرست فراہم کرنے سیزنل سٹاف کی فہرست تیار ہونے کی خبریں ہیں۔ پرائیویٹ سکیم جو اس سال کل کوٹہ کی 40فیصد ہے کے حوالے سے وزارت خاموش ہے۔

سروس سٹیکر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -