مردان کے بااثرلوگوں سے میرے رقم لیکرمجھے انصاف فراہم کیاجائے‘جمشید خان

مردان کے بااثرلوگوں سے میرے رقم لیکرمجھے انصاف فراہم کیاجائے‘جمشید خان

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ محلہ شریف آباد کے متاثرہ شخص جمشیدخان نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اورارمی چیف سے مطالبہ کیاہے کہ مردان کے بااثرلوگوں سے میرے رقم لیکرمجھے انصاف فراہم کیاجائے۔ان خیالات کاا ظہارجمشیدخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مردان کے پیرزبیرشاہ ولدجمال شاہ نے مجھ 81لاکھ 48ہزارروپے لیکرمجھ پرسوات میں جعلی پلاٹ فروخت کی گئی تھی جس کے ساتھ میرامقدمہ عدالت میں زیرسماعت تھا کہ چنددن قبل مذکورہ شخص اپنے بھائیوں نے قتل کردیااب مقتول کے بھائی پیرعزت شاہ اورپیرفضل شاہ مجھے رقم کے ادائیگی سے انکاری ہے اورٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں حالانکہ ہمارے ساتھ جملہ دستاویزات بھی موجودہ ہیں اوروہی دستاویزات میں مقتول پیرزبیرشاہ کے بھائی بطورگواہ بھی شامل ہیں۔مذکورہ رقم سے میراکاروبارمکمل طورپرتباہ ہوچکاہے ہم چیف جسٹس ہائی کورٹ لوئرکورٹ مردان اورارمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ہمارے مددکرکے مردان کے بااثرلوگوں سے میرارقم لیکرمجھے حوالہ کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -