101کمپنی کو میرٹ پر کوٹہ دیا ،وزارت مذہبی امور کا بلوچستان ہائیکورٹ میں جواب

101کمپنی کو میرٹ پر کوٹہ دیا ،وزارت مذہبی امور کا بلوچستان ہائیکورٹ میں جواب

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) 101کمپنیوں کو حج کوٹہ کی تقسیم کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے سماعت آج تک ملتوی کردی ۔ وزارت مذہبی امور نے بلوچستان کی کمپنیوں کو کوٹہ نہ دینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے جواب داخل کرایا ہے ۔ وزارت نے چارٹرڈ فرم کی سنیارٹی لسٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 101کمپنی کو میرٹ پر کوٹہ دیا ہے کسی کا عمل دخل نہیں ہے ۔ سیکشن آفیسر ایچ جی او کی طرف سے جواب جمع کرائے جانے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے کی بجائے آج تک سماعت ملتوی کردی ۔ گزشتہ سماعت میں بلوچستان ہائی کورٹ نے وزارت کی طرف سے 101کمپنیوں کو الاٹ کئے گئے حج کوٹہ کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وزارت سے بلوچستان کی کسی کمپنی کو کوٹہ نہ دینے کی وضاحت طلب کی تھی ۔

جواب

مزید :

صفحہ آخر -