کامونکی ،تیز رفتار کوسٹر نے سٹاپ پر کھڑی خاتون اور 5سالہ بچی کو کچل ڈالا

    کامونکی ،تیز رفتار کوسٹر نے سٹاپ پر کھڑی خاتون اور 5سالہ بچی کو کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) رات گئے کامونکی میں ایک تیز رفتار لوڈر مزدا کے ڈرائیور نے سٹاپ پر کھڑے ایک خاندان کو کچل ڈالا جس سے ایک کمسن بچی سمیت دوخواتین جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں ، مقامی لو گوں نے ڈرائیور کو قابو کر کے پو لیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کی لا شیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ افسوس ناک حادثے پر مقامی لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کا مونکی کے نواحی گاؤں چاہ تمولی کے رہائشی شوکت کا خاندان آزاد کشمیر جانے کے لیے کامونکی سٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار لوڈر مزداکے ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں کچل ڈال جس سے 65سالہ خاتون تعظیم بی بی اور 5سالہ ایمان فاروق موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ شوکت اس کی بیوی نبیلہ شوکت اور صفیہ فاروق شدید زخمی ہوگئے آخری اطلاع آنے تک زخمی ہسپتال میں پڑے ہوئے تھے اور لاشیں بھی ہسپتال کے باہر موجود تھیں پو لیس کے مطابق ڈرائیور ان کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔

کامونکی حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -