کامیاب اے پی سی کے بعد حکومت پریشان ہے، نیئر بخاری

  کامیاب اے پی سی کے بعد حکومت پریشان ہے، نیئر بخاری

  

کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گی ، کامیاب اے پی سی اور اہم فیصلوں کے بعد حکمران جماعت پریشانی میں ہے ۔ جمعرات کو پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کامیاب اے پی سی نے سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے، کامیاب اور اہم فیصلوں کے بعد حکمران جماعت پریشانی میں ہے ۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گی، عوام کو مصائب میں مبتلا کرنے والے کامیابی پر واویلا کر رہے ہیں ، آئینی جمہوری انسانی معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی راہ روکیں گے ۔ پی پی رہنما نے کہا ملک کے لیےخطرہ بننے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما عاجزدھامرا نے کہا آئینی منظوری کےلیے2تہائی اکثریت کی ضرورت ہوگی، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے اے پی سی کمیٹی میں غور ہوگا ۔ عاجزدھامرا کا کہنا تھا یہ بات طے ہوچکی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کوہٹاناہے، سینیٹ میں زرداری صاحب کےدستخط سے جاری ٹکٹ پرپی ٹی آئی نےووٹ دیے، یہ پی ٹی آئی کا دہرا معیار ہے ۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -