آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس3جولائی کوہوگا

      آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس3جولائی کوہوگا

  

واشنگٹن (آئی این پی) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس تین جولائی کو ہوگا، اجلاس میں پاکستان کیلئے نئے قرضہ پروگرام کی حتمی منظوری دی جائےگی، منظوری کے بعدپاکستان کوآئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالرکاقرضہ ملنے کا امکان ہے ۔ ا نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصولی معاہدہ ہوگیا، تاہم قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دےگا، جس کے لئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس تین جولائی کو ہوگا ۔ منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو ایکسینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت قرضہ فراہم کرےگا ۔

اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -