گورنر پنجاب سے کسان اتحاد کی ملاقات ، دھرنوں کی کال واپس

  گورنر پنجاب سے کسان اتحاد کی ملاقات ، دھرنوں کی کال واپس

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی یقین دہانی پر پاکستان کسان اتحاد نے یکم جولائی سے صوبہ بھر میں احتجاجی دھر نوں کی کال واپس لے لی جبکہ گور نر پنجاب سے چیک ریپبلک کے پار لیمنٹرین وفد نے ملاقات میں پینے کے صاف پانی کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گور نر ہاءوس لاہور میں پاکستان کسان اتحاد کے مر کزی چیئر مین چوہدری محمد انور اور چوہدری محمد احمد سمیت دیگر نے وفد کی صورت میں ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کو کسانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا جس پر چوہدری محمدسرور سے انکو یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کے جو بھی مسائل ہیں وفاقی اور پنجاب حکومت آپ کیساتھ ملکر ان کو مسائل کو حل کر ے گی شوگرملز سے ادائیگی ،ادوایات کی فراہمی کے معاملے پر بھی ہنگامی طور پر اقدامات کیے جائیں گے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا جسکے بعد پاکستان کسان اتحاد کے چیئر مین چوہدری محمدانور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں احتجاج کی دی جانیوالی کال واپس لے لی ہے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں کسانوں کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے کسانوں کو بجلی سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی سمیت دیگر ریلیف دیں گے ۔ قبل ازیں گور نر پنجاب سے چیک ریپبلک اینڈ پاکستان انٹر پار لیمنٹری فر ینڈ شپ کے وفد نے ڈینیل پالاز نے کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں خارجہ،دفاعی اور پارلیمانی امور کے ماہرین بھی شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے پاکستانی طلبہ کے لیے سکالر شپ پروگرام اور پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے تعاون کی یقین دہانی پر وفد کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو زیادہ سے زیادہ پارلیمانی وفودا یک دوسرے کے ملک بجھوانا چاہیے جس سے نہ صرف ہمارے تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ پار لیمانی روایات کو بھی آگے بڑھا یا جاسکے گا اور اراکین اسمبلی کو پار لیمانی امور بارے سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سر مایہ کاری کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں جس سے آپ کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھی بھر پوراقدامات کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے سیاحتی مقام دنیا میں بہت کم ہیں ۔ گور نر پنجاب سے نیشنل لابیینگ ڈیلیگیشن کے وفد نے کرشن شرما اور ہاقوب گل کی قیادت میں بھی ملاقات کی اور کرشن شرما نے اقلیتوں کے لئے قانون سازی اور ہندو میرج قوانین کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بر یفنگ دی ۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -