حکومت پارلیمنٹ کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ بتائے ،شیری رحمان

حکومت پارلیمنٹ کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ بتائے ،شیری رحمان

  

اسلام ;200;باد(آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اصل حقائق پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈالر کی اڑان تشویشناک ہے،موجودہ صورتحال پر کوئی جواب دینے کے لئے تیار نہیں ،حکومت نے کاروباری طبقے میں خوف و ہراس پیدا کردیا ہے ۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دن بہ دن روپے کی قدر میں کمی انتہائی تشویشناک ہے، موجودہ صورتحال پر کوئی جواب دینے کے لئے تیار نہیں ، شیری رحمان نے کہاکہ یہ لوگ ایوانوں میں ;200;کر ہیڈ فون پہن کر لفظوں پر پابندی عائد کر دیتے ہیں ،حکمرانوں کو چور ڈاکو کہنے سے فرصت ہو تو معیشت چلائیں ۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -