امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج پر خاص شرائط نہیں رکھیں ،ڈاکٹر اسدمجید

            امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج پر خاص شرائط نہیں رکھیں ...

  

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاہے کہ امریکا نے پاکستان کےلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 6 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کو حتمی شکل دینے کےلئے کوئی خاص شرائط عائد نہیں کیں ۔ واشنگٹن تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اس مقصد کے لیے امریکا کی طرف سے کوئی خاص شرائط کے بارے میں سنا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب تک ایک تکنیکی عمل ہے اور آئی ایم ایف اہلکار اس کو دیکھ رہے ہیں ۔ پاکستانی سفارتخانے میں رواں ہفتے ایک مباحثے کے دوران امریکی اسکالر جیور پرکووچ نے پاکستان کے سفیر سے پوچھا کہ اگر امریکا آئی ایم ایف پیکج پر اضافی شرائط عائد کردے اور اگر یہ پہلے تجویز کی گئی شرائط سے مختلف ہوں تو اس پرڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا اپنا بورڈ، اپنی تکنیکی ٹیم اور مشن ہے جو لوگوں سے روابط کے لیے ملک بھر میں جاتا ہے اور پیکج کے بارے میں فیصلہ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی اضافی امریکی شرائط کے بارے میں نہیں سنا ۔

ڈاکٹر اسدمجید

مزید :

صفحہ آخر -